غفلت سے گاڑی چلا کر موٹر سائیکل سوار کو جاں بحق اور خاتون کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو جاں بحق اور ایک خاتون کو زخمی کیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button