دینہ میں ناقص کوکنگ آئل، مصالحہ جات اور باسی گوشت سے کباب اور تکے تیار ہونے لگے

دینہ شہر میں ناقص کوکنگ آئل، ناقص مصالحہ جات اور باسی گوشت سے کباب اور تکے تیار ہونے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی لاعلمی یا معاملہ کچھ اور، دینہ کی عوام کا ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں شام ہوتے ہی منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ پر ناقص گھی، ناقص مصالحہ جات اور باسی گوشت سے تیار تکے اور کباب فروخت ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جن کےکھانے سے اکثر لوگ بیمار بھی ہو جاتے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی ٹیم ان کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کرتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کا اس طرح نظر انداز کرنا یا تو لاعلمی ہے یامعاملہ کچھ اور ہی لگتا ہے۔

دینہ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے ایسے اہلکار جو کارروائی نہیں کرتے اور صرف ماہانہ تنخواہیں وصول کرتے ہیں نہ صرف محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ قومی خزانے پر بھی بوجھ ہوتے ہیں۔

دینہ کی عوام کا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button