جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، منشیات برآمد

جہلم: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اسماعیل خان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس مشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔



