شدید سردی کی لہر برقرار، ضلع جہلم میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں آ گیا

جہلم: پنجاب بھر میں جاری شدید سردی کی لہر میں تاحال کمی نہ آ سکی جبکہ ضلع جہلم میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آ گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جہلم میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ شہر میں سرد یخ بستہ ہوائیں چلنے کے باعث موسم مزید ٹھنڈا محسوس کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع جہلم میں آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران دھند کے باعث جی ٹی روڈ سمیت اندرونِ شہر مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی، جس سے مسافروں اور ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button