پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا ہے، سید عاشق حسین کرمانی

جہلم: سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 100 دنوں میں اپنی بنیادی سمت کا تعین کیا ہے، زرعی شعبے میں اتنا بڑا بجٹ کئی سالوں اور کئی حکومتوں میں نظر نہیں آیا، زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کیلئے تاریخی بجٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے جہلم میں پیر پشاوری کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کی، انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سید عاشق حسین کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی بہتری کیلئے نئی میکنائزیشن اور ون ونڈو آپریشن ہو رہا ہے، ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم رقبے والے 95 فیصد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملیں گے، کاشتکاروں کو قرضے کیلئے کسی آڑھتی یا فرٹیلائزر کمپنی کا محتاج نہیں ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے گی، کسان اب بآسانی بیج،کھاد اور مشینری خرید سکیں گے۔ فریش گریجویٹ اور سولر ٹیوب ویل جیسے منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بجلی کے ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں، کچے نالوں کو واٹر کورسز کی لائنیں ہونے جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سب سے بڑی گرین ٹریکٹر سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے، ایک سال کے اندر صوبے بھر میں 15 ہزار ٹریکٹر فراہم کریں گے، گرین ٹریکٹر سکیم میں صوبے کی سب سے بڑی تاریخی سبسڈی دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ثابت کیا ہے کہ کاشتکار پنجاب کی پہچان ہیں، پنجاب کی ترجیح کاشتکاری اور زمیندارہ ہے۔ پنجاب حکومت کی تمام سکیمیں چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی بار وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک لارڈ متعارف کروایا جا رہا ہے، جانوروں کی افزائش کیلئے پنجاب حکومت تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں بنجر زمینوں کو باد کرنے کیلئے کوشاں ہیں، نہر منصوبے سے پنڈدادنخان کی بنجر اراضی آباد ہو گی، کاشتکاروں اور کسانوں کا بازو بننا پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button