جہلم پولیس کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ کا مرکزی ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button