پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔
ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہریوں کے قیمتی اثاثے لوٹنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



