سوہاوہ: ڈومیلی میں آئیسکو ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف ایکشن، 2 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

سوہاوہ: سب ڈویژن ڈیٹیکشن ٹیم کا ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک پیراں اور گاہل میں چھاپہ، دو شخص بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی کی جانب سے جہلم کے تھانہ چوٹالہ میں دو درخواستیں دائر کی گئیں جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ سب ڈویژن ڈیٹیکشن ٹیم نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی ڈھوک پیراں میں پہلی کارروائی کی، جس میں مطلوب حسین شاہ بجلی چوری کر کے استعمال کر رہا تھا۔ دوسری کارروائی ڈھوک گاہل میں کی گئی، جہاں محمد بنارس مین پی وی سی سے بجلی استعمال کر رہا تھا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے بجلی چوری کے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن ڈومیلی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button