دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 25 سالہ نوجوان ڈوب گیا

جہلم: دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 25 سالہ نوجوان دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا، ریسکیو 1122 نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دریائے جہلم میں پرانے پل کے قریب سرائے عالمگیر کی طرف دریا میں دو بھائی نہا رہے تھے کہ 25 سالہ شیر خان ولد حسین میر خان سکنہ چھپراں کوٹھیاں سرائے عالمگیر اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 جہلم کی غوطہ خور ٹیم نے ڈوبنے والے نوجوان کو تلاش کرنے کے لیے واٹر ریسکیو آپریشن کیا تاہم اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے واٹر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کی غوطہ خور ٹیموں نے آج (ہفتہ) دوبارہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر کے نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button