افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہیں، بھارت کے خلاف جیت پوری قوم کی فتح ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم: معروف مذہبی و سماجی رہنما حافظ عبدالحمید عامر نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان کی شاندار حکمتِ عملی اور فتح کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ عبدالحمید عامر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہ صرف عسکری محاذ پر حاصل ہوئی بلکہ نظریاتی اور اخلاقی سطح پر بھی دشمن کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ "پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کو ملی ہزیمت دراصل اللہ کے فضل، قوم کی دعاؤں اور ہماری بہادر فوج کی جرات کا نتیجہ ہے۔”

انہوں نے ان عناصر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو افواجِ پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "جو لوگ فوج پر تنقید کرتے ہیں، وہ دراصل دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔ ہمیں ان فتنوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے تاکہ قوم کے اتحاد و یکجہتی کو کمزور نہ ہونے دیا جائے۔”

حافظ عبدالحمید عامر نے پوری قوم سے اپیل کی کہ اتحاد، ایمان، اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک و ملت کے دفاع کے لیے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیں۔ "ہماری فوج زندہ ہے، تو پاکستان زندہ ہے!”۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button