سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد


سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب احمد کو حراست میں لے لیا، جس کے قبضے سے 1 کلو 40 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے زہر قاتل ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، اور قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔



