ضلع جہلم میں ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں اور جرمانوں کے باوجودضلع جہلم میں ناقص اجزاءملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری ہے۔ دکاندارانسانی جانوں سے کھیلنے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں اور جرمانوں کے باوجود ضلع بھر میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے۔ راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکروں میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔
ناقص اور مضر صحت دودھ محلوں اور گلیوں میں من مرضی کے نرخوں پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل ملے دودھ کو خالص بنا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتا ہے۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور فوجداری مقدمات درج کروانے کامطالبہ کیا ہے۔



