ڈومیلی میں موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، خاتون اور 3 طالب علم شدید زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ پمڑالہ میں موٹرسائیکل کی لوڈر رکشہ کے ساتھ خوفناک ٹکر، خاتون اور 3 طالب علم شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے قریب پمڑالہ میں موٹرسائیکل سواروں نے لوڈر رکشہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 3طالب علم اور رکشہ پر سوار ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ زور دار ٹکر کی آواز سنی گئی، حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی ، شدید زخمی طاب علموں کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان بڑاہ گواہ میں امتحانی سنٹر میں میٹرک کے امتحان دے کر گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔
یاد رہے پمڑالہ روڈ پر سپیڈ بریکر پر اس سے پہلے بھی متعدد بار حادثات رونماہوچکے ہیں۔



