آئمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا میگا آئی کیمپ، 81 مریضوں کا آپریشن مکمل

سوہاوہ: آئمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میں ایک اور میگا آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کا مقصد آنکھوں کے مسائل سے متاثرہ مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس کیمپ میں 350 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 106 مریض جدید ترین فیکو سرجری کے ذریعے سفید موتیے کے علاج کے لئے موزوں تھے۔ ان میں سے 81 مریضوں کی کامیاب سرجری کر کے ان کی نظر بحال کی گئی، تاہم 25 مریضوں کا شوگر لیول زیادہ ہونے کے باعث ان کا علاج مؤخر کر دیا گیا۔

اس میگا کیمپ میں مریضوں کے علاج کے اخراجات 13 لاکھ روپے آئے، اور مریضوں و ان کے ساتھ آنے والے افراد کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے اس موقع پر کہا کہ ان میگا آئی کیمپس کے ذریعے اب تک 3000 سے زیادہ ضرورت مند مریضوں کی آنکھوں کی بینائی بحال کی جا چکی ہے، جو وسائل کی کمی کی وجہ سے اندھیروں میں زندگی گزار رہے تھے۔

مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے آئمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی اس نیک کاوش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

اس کیمپ کا انعقاد ایک احساس کرنے والے معاشرے اور مثبت معاشرتی شعور کے پھیلاؤ کی طرف اہم قدم ہے، جس میں آئمہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button