ضلعی انتظامیہ جہلم کی کاوش سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیرنگرانی ضلعی سطح پر3 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ضلع کی 32 ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیرنگرانی سوہاوہ چک اکا سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاجو 26 جون سے شروع ہو کر 28 جون تک جاری رہیں گے جس میں ضلع بھر کی 32 ٹیموں نے کھیلوں میں حصہ لیا، جس میں کرکٹ، ٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیل شامل ہیں ۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر، سپورٹس آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افراد نے سپورٹس گالا میں شرکت کی ، ان مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، کراٹے اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔جس میں مقامی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی کاوش سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرتی ہیں اور ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ جہلم کوشاں ہے، پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت اہم ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے طالبعلموں کو نصابی تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی ہے سپورٹس گالا نوجوان نسل کی شخصیت نکھارنے کا ایک ذریعہ ہے۔

اس موقع پرمقامی لوگوں نے بھی ان مقابلوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button