پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر کمانڈ جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، تھانہ جلالپور شریف میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، پنڈدادنخان میں دوران ڈکیتی شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمٰن اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عقیل اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر کمانڈ جہلم پولیس کی کامیابیوں کا سفر جاری، تھانہ جلالپور شریف میں ڈکیتی کے دوران شہری کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت،
ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمٰن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، pic.twitter.com/xnnXJpppdY— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 31, 2024
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم عقیل اسلم نے ڈیڑھ ماہ قبل فہد علی شہری کو دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ملزم ڈکیتی کی 2 مزید وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جلالپور شریف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی۔
