پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک غلام مصطفی اعوان ایڈووکیٹ نے حلقہ این اے 61 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جمرغال علاقہ بائی دیس میں ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران بائی دیس کے معروف سیاسی رہنما ملک یاسین سے ملاقات کی۔
ملک یاسین گروپ نے تحریک انصاف کے حمایت امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف ضلع جہلم میں سرپرائز دے گی، ضلع جہلم میں کلین سویپ کریں گے۔
رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی اعوان ایڈووکیٹ، حلقہ این اے61 سے امیدوار کرنل (ڑ) شوکت مرزا اور حلقہ پی پی 26 سے برگیڈیئر مشتاق احمد للِہ کے ساتھ انتخابی کمپین کے سلسلہ میں علاقہ بائی دیس اور جہلم کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔
