جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم گرفتار


جہلم: ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت ایک اور منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 کلو 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں، جن کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



