جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، تین ملزمان منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم حمزہ بشیر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 720 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم ساجد مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 60 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button