والدین کو صرف سکول پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود بھی بچوں کو وقت دیں،سید بخت زادہ

کھیوڑہ: دارارقم سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، سکول کے طلباء و طالبات نے رنگ برنگے لباس پہن کر ٹیبلو پیش کیے، شاندار تقریب منعقد کروانے پر والدین نے ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل و دیگر سٹاف کو شاندار تقریب منعقد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ دارارقم سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے رنگ برنگے لباس پہن کر ٹیبلو پیش کیے۔

تقریب میں مہمان خصوصی سید بخت زادہ سی او او دارارقم اسکولز پاکستان، مہر شاہد اقبال چیف وارڈن ڈیفنس اسلام آباد، چوہدری برکات احمد گوندل سابق تحصیل آفیسر ٹی ایم اے بھلوال نے شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مہمان خصوصی سید بخت زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی غلط تربیت کرتے ہیں، بچوں کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں گھر میں موجود ہیں اور بچے کو کہتے ہیں کہ انکل کو بتاؤ ابو گھر نہیں وغیرہ وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو صرف سکول پر ہی انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ خود بھی بچوں کو ٹائم دیں، تربیت میں سب سے زیادہ کردار والدین کا ہے۔ ہم اپنے بچوں کو غصہ ہونے، ان کو ٹائم نہ دینے کی بجائے ان کو دوست بنائیں ان پر توجہ دیں، ان سے مشاورت کریں لیکن ہم بچوں کی گھر میں ہی غلط تربیت کر رہے ہیں۔

سید بخت زادہ نے کہا کہ ہمیں بچوں کی رزلٹ لینے کے بعد حوصلہ افزائی کرنی ہے نہ کہ ان کی حوصلہ شکنی کریں۔ آج کل کے بچوں کو والدین نے بہت ڈرا دھماکے رکھا ہوا ہے جس وجہ سے بچے دباؤ میں آ چکے ہیں، ان کے اندر خوف اور چڑچڑا پن جیسی علامات پائی جاتی ہیں۔ پوزیشنز پر توجہ نہ ہو ہماری بلکہ بچوں کو سمجھ کر پڑھنے کی طرف لائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دارارقم سکولز دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button