دینہ کے معروف کاروباری شخصیت تصوراقبال کے بیٹے عماد انجم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف کاروباری شخصیت ٹی جے مارکی کے اونر تصور اقبال کے بیٹے عماد انجم کی دعوت ولیمہ میں علاقے بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
شادی کی تقریب میں لدھڑ خاندان کے چشم و چراغ سابق چیئرمین یونین کونسل لدھڑ چوہدری فوق شہر بازسمیت تحصیل بھر سے کاروباری افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے دلہا حماد انجم اور ٹی جے مارکی کے اونر تصور اقبال کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی اور دلہے کو ڈیروں دعاؤں سے نوازا۔
