پنڈدادنخان میں آئیسکو سب ڈویژن پننوال کا اہلکار دورانِ ڈیوٹی سگھر پور میں 11 کے وی کی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لائن مین محمد طارق ولد سکنہ چک حمید بجلی کی مرمت کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور آر ایچ سی جلالپور شریف منتقل کیا۔ تاہم حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار کے ساتھیوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔
شہریوں نے حکومت اور آئیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لائن سٹاف کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
