پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کا ایم پی اے مشتاق احمد کو شوکاز نوٹس جاری

جہلم/ پنڈدادنخان: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی نے ایم پی اے مشتاق احمد کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈدادنخان (ضلع جہلم) کے صدر میجر (ر) فیض احمد فیض نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم پی اے بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للِہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس گزشتہ دنوں جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تحصیل صدر پی ٹی آئی فیض احمدفیض کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نے ضلعی تنظیم کے واضح احکامات نہیں مانے بلکہ ضلعی تنظیم کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی جس پر انہیں شو کاز جاری کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ممبر پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد للِہ سے رابطہ کیا گیا مگر ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button