جہلم میں قصابوں نے سرکاری نرخ ہوا میں اڑا دیے، گوشت من مانے داموں پر فروخت ہونے لگا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قصابوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہری مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور اور شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 900 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بیشتر قصاب مبینہ طور پر سرکاری نرخنامے کو نظر انداز کرتے ہوئے گائے کا گوشت 1200 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح بکرے کے گوشت کا سرکاری نرخ 1700 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود بیشتر قصاب مبینہ طور پر اسے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے آویزاں کرنے کے معاملے میں بھی مبینہ طور پر غفلت برتی جاتی ہے اور بعض دکاندار چیکنگ کے لیے سرکاری افسران کے آنے پر ہی ریٹ لسٹ نمایاں کرتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث قصابوں کو من مانی قیمتیں وصول کرنے کا موقع مل رہا ہے جبکہ عام شہری اضافی قیمتیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button