سول ہسپتال جہلم میں میڈیکل کروانے آنے والے نوجوان کو پولیس نے دھر لیا

جہلم: پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی اہم کارروائی، تھانہ سٹی میں مطلوب عدالتی اشتہاری گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت کاؤنٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے افسران نے پولیس خدمت کاؤنٹر پر آئے عدالتی اشتہاری کوگرفتار کر کے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم عدالتی اشتہاری کی شناخت عثمان غنی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم پر گزشتہ برس جھوٹی کال کرنے پر تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 385/23 درج کیا گیا تھا ، جس کے بعد ازاں معزز عدالت سے اشتہار جاری ہو چکے تھے، ملزم میڈیکل کروانے پولیس خدمت کاونٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم آیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



