جہلم پولیس نے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ جانے والے 10 سالہ بچے کو ورثاء سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،گمشدہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں 10 سالہ شامیر گھر سے ناراض ہو کر بھاگ گیا جس کے ورثاء نے 15پر کال کر کے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی۔

پولیس چوکی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔ شامیر کے والدین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button