ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں ڈپلومہ جات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

جہلم: ڈرائیونگ ٹریننگ میں 25 کامیاب طلباء میں ڈپلومہ جات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن و احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فران بیگ کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی کاوش و زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر احمد کے زیر انتظام ٹریفک پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم زبیر اختر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کامیاب ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی اور ٹریفک قوانین پرعمل پیرا رہنے کی تلقین کی تاکہ حادثات میں کمی آسکے جس سے وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو محفوظ بناسکیں گے۔
پرنسپل ڈرائیونگ سکول ہارون رشید نے طلباء کو بتایا جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے اس کا عملی مظاہرہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے وہ کریں گے، طلباء نے ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران اپنے تجربات کے بارے میں آگاہ کیا، ٹریفک پولیس جہلم معاشرے میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور بہترین ڈرائیورز کو شاہراوں پر لائے گی جو قوانین پر عمل کریں۔



