جہلم میں دو منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سٹی پولیس جہلم عطاء اللہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، دو منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
ملزمان کی شناخت شہبازخان اورمحمد کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزم شہباز خان سے680 گرام چرس اور پسٹل32 بور معہ روند برآمد کر لیے گئے۔
ایک اور کارروائی میں شراب سپلائرملزم محمد کامران کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
جہلم پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



