پنڈدادنخان: عام انتخابات تو ہو گئے مگر جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے نہ بن سکی۔ عرصہ دراز سے ڈیول کیرج وے کی تعمیر التواء کا شکار، جہلم تا لِلہ روڈ کی تعمیر عوام کو سفری سہولیا ت کی بجائے دوہرے عذاب میں مبتلا کرنے لگی،
روزانہ کی بنیاد پر حادثات میں اضافہ، سٹرک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے پنڈدانخان کا سفر کرنا چھوڑ دیا ہے، سڑک تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اس وقت ذخیرے کا روپ دھار چکی ہے ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر پہنچنے کے لئے کوئی ایسا راستہ موجود نہیں جہاں لوگ باآسانی پہنچ سکیں ۔ چکوال سے پنڈدادنخان روڈ زیر تعمیر ہونے کیوجہ سے سٹرک گڑھوں میں تبدیل ہے جبکہ لِلہ انٹر چینج تا پنڈدادنخان سڑک زیر تعمیر ہونے کیوجہ سے مسافر سفر کرنے سے گریزاں ہیں۔
اسی طرح ضلعی ہیڈکوارٹر جہلم سے پنڈدادنخان سڑک گڑھوں میں تبدیل ہونے اور زیر تعمیر ہونے کیوجہ سے لوگوں نے تحصیل کوارٹر پر آمدورفت ترک کررکھی ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر سڑک کا کام رکوا دیا تھا8فروری کو انتخابات ہو چکے ہیں اور مسلم لیگ (ن) مرکز اور پنجاب میں اپنی حکومتیں بنا رہی ہے ۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ پہلی فرصت میں جہلم پنڈدادنخان ڈیول کیرج وے کے فنڈز جاری کریں تاکہ لاکھوں افراد کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور مکین سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔
