پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔



