پنجاب کے اسکولز میں خواتین اساتذہ کیلئے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم

جہلم: پنجاب کے اسکولز میں خواتین اساتذہ کے لیے شلوارقمیض اور دوپٹہ لازم قرار دے دیا گیا، جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور طالبات کے میک اپ لگانے پرپابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ٹیچرز کے لیے بھی ڈریس کوڈ کے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے مرد اساتذہ کے لیے جینزاور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔
اسی طرح پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز میں اسکول دورانیے میں نماز ظہر کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔



