عید کے موقع پر شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: عید کے موقع پر گاڑیوں کے کرایہ جات معمول کے مطابق رکھے جائیں، کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑی مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے گھروں میں جانے والوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، اس موقع پر عید ی کے نام پر کسی قسم کے زائد کرایہ جات وصول کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے اس موقع پر ایک گاڑی کی فٹنس مکمل نہ ہونے پر روڈ ٹریفک اتھارٹی کو فوری طور پر گاڑی قبضہ میں لینے اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔



