کھرالہ میں سیوریج کا گندا پانی سڑک پر جمع، شہری شدید مشکلات کا شکار

جہلم کے علاقے کھرالہ میں گرین بس اسٹاپ کے سامنے سیوریج کا گندا پانی مین سڑک پر جمع ہو گیا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گندا پانی سڑک پر پھیل جانے سے آمدورفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے اور شہریوں کو روزمرہ معمولات میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق نمازیوں کو مسجد جانے اور بچوں کو سکول پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بدبو اور گندگی کے باعث ماحول بھی آلودہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ سیاسی طور پر اہم سمجھا جاتا ہے اور اسے ن لیگ کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے، اس کے باوجود بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button