جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، اقدامِ قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار

جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، تھانہ چوٹالہ پولیس کی کامیاب کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم اویس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا اور وہ کچھ عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، تھانہ چوٹالہ کے ایس ایچ او اور ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہا اور کہا کہ جہلم پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button