لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button