جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے آئی جی پنجاب عبدالکریم کے اوپن ڈور پالیسی وژن کے تحت ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد جاری رکھا ہوا ہے۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل خود سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
