سوہاوہ: ڈھوک مغلاں میں بابر ولایت اسلامک سنٹر اور میڈیکل سینٹر کا افتتاح، فری میڈیکل کیمپ میں 62 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا، ہر جمعہ اور اتوار کو اہل علاقہ کو سہولت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ یو سی موڑہ نوری ڈھوک مغلاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ انعقاد بابر ولایت کی زیر نگرانی کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ میں 62 مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد کے ڈاکٹر عرفان خان اور ڈاکٹر امتیاز نے مریضوں کا چیک اپ کیا، عورتوں کا چیک اپ لیڈی ڈاکٹر محمودہ نے اور ساتھ فری الٹرا ساؤنڈ بھی کیا۔
افتتاح پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری سلیم اور طاہر شاہی نے کیا، اہل علاقہ نے چوہدری سلیم اور طاہر شاہی کا شکریہ ادا کیا، ساتھ فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے بابر ولایت اور ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔
بابر ولایت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جمعہ اور اتوار کو اہل علاقہ کو سہولت دی جائے گی۔ میں نے اپنے علاقہ کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کوشش کی کہ ان کو ہر سہولت ان کی دہلیز پر ملے میں ہمیشہ کوشش کرتا رہوں گا، اہل علاقہ کو ان سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اگر وہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتے تو میرے فلاحی کام میں رکاوٹ بھی نہیں ڈالنی چاہیے۔
