موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع

جہلم سمیت پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھلنا شروع ہو گئے۔

9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکولز پیر کے روز سے دوبارہ کھل گئے ہیں جبکہ اولیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے بحال ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اگلے ماہ یکم ستمبر سے ہوگا۔ یہ فیصلہ سرکاری و نجی تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔

یاد رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز کو 15 اگست کو کھلنا تھا، تاہم گرمی کی شدت کے باعث حکومت نے تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی تھی۔ بعد ازاں حکومت نے مرحلہ وار اسکولز کھولنے کا فیصلہ کیا اور 9ویں، 10ویں، او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کو مقررہ تاریخ پر بحال کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button