ڈومیلی پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چوری کی واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران چوری شدہ رقم 5 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد ہوئی جو انہوں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے چوری کی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے قیمتی اثاثوں پر ہاتھ صاف کرنے والے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور چوری، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button