جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 4 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری، 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان افسر علی اور محمد نبیل کو گرفتار کر لیا، ملزم افسر علی سے 550 گرام چرس اور ملزم محمد نبیل سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے۔

جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محبوب حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار جمروز عرف وکی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 430 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button