شہریوں کی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سننے کے لیے عوامی شکایات کی براہِ راست سماعت کی، جس میں سائلین کو بلا رکاوٹ اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
سماعت کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ریونیو، بنیادی سہولیات اور دیگر انتظامی نوعیت کے مسائل پیش کیے، جنہیں تفصیل سے سنا گیا اور ہر درخواست کا باقاعدہ اندراج بھی کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور سائلین کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے سرکاری اداروں میں سائلین کی آسان رسائی، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح، مؤثر طرزِ حکمرانی اور ادارہ جاتی شفافیت کے فروغ کے لیے ہر وقت متحرک ہے۔



