اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج میں سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی شاندار تقریب

جہلم: اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج مشین محلہ نمبر 1 اثر یہ روڈ جہلم میں سالانہ نتائج اور تقسیم انعامات کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ضلع بھر سے شعبہ تعلیم اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیے۔ تقریب میں پرنسپل محمد زاہد خورشید، ایڈمن بدر خورشید اور ادارے کے اساتذہ نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تقریب میں معروف سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان، مدیر التعلیم شعبہ درس نظامی جامعہ علوم اثریہ جہلم عکاشہ مدنی، فہد امین اسٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 جہلم، جبران محمود کمیونٹی انسٹرکٹر ریسکیو 1122، عروسہ مختار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس کے انسپکٹر مشاہد حسین، صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد، جنرل سیکرٹری تاثیر محمود اور مدیر امتحانات جامعہ علوم اثریہ جہلم عبد اللہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

مہمانانِ گرامی نے طلباء کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر ادارے کے محنتی اور مخلص اساتذہ و اسٹاف کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Exit mobile version