ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑا اور شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button