سینئر صحافی سید توقیر آصف شاہ کے چچا جان سید جرجیس الحسن شاہ کی وفات، اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

دینہ کے سینئر صحافی سید توقیر آصف شاہ کے چاچا جان پیر سید جرجیس الحسن شاہ کی وفات پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سادات خاندان کے سردار معروف مذہبی سکالر پیر سید عبدالستار شاہ، سید غلام مصطفیٰ شاہ کے والد گرامی اور صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے چچا جان شیخ المشائخ پیر سید جرجیس الحسن شاہ رضائےالٰہی سے دینہ کے علاقہ پیر بھچر شریف میں وفات پاگئے تھے۔
اس سلسلہ میں مہر محمد فیاض سابق ایم پی اے اور معروف سیاسی شخصیت چوہدری شفقت مدوکالس ،ایم اسلم انجم نکودر،عرفان محبوب نے انکی رہائش گاہ پیر بھچر شریف میں مرحوم پیر صاحب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ پیر بھچر سوگوار فیملی سے سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر برادری، وکلاء، ڈاکٹرز اور صحافتی تنظیموں سمیت عوام علاقہ کی طرف سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔



