ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، جملہ انچارج برانچز ڈی پی او آفس اور انچارج مدّات پولیس لائنز نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ ضلع بھر میں پولیس تنصیبات کے جاری ترقیاتی کاموں کے علاوہ پولیس دفاتر اور لائنز دفاتر کی تزئین و آرائش کے امور بھی زیر بحث آئے۔ تھانہ جات کے SIPS پروٹوکول پر منتقل ہونے کے بعد ضروری ہے کہ پولیس دفاتر ،پولیس لائنز اور پولیس کی رہائش گاہوں کو بھی جدید خطوط پر مزین کیا جائے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ دفتر پولیس جہلم، پولیس لائنز ، پولیس خدمت مراکز، پولیس تخفظ مرکز اور میثاق سنٹر کی تزئین و آرائش صفائی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے افسران پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری املاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مقصد پولیس فورس کو دفاتر میں اچھا ماحول اور پولیس لائنز میں بہترین رہائش گاہیں فراہم کرنا ہے۔ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں فورس کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔



