جہلم میں مرغی اور مچھلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں میں تشویش

جہلم شہر اور ضلع بھر میں پچھلے دو دنوں کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت اب 363 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرغی کا گوشت 500 گرام سے زائد 526 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی اور مچھلی عوام کی قوت خرید سے آہستہ آہستہ باہر ہوتی جا رہی ہیں، اور سستے پروٹین کی دستیابی محدود ہو گئی ہے۔ خاص طور پر موسمِ سرما کی سوغات مچھلی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق، کالا رہو، سنگھاڑہ، گلفام اور سوہل ملہی جیسے علاقوں میں مچھلی کی فروخت میں دکاندار سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے من مرضی نرخ لگا رہے ہیں، جس سے عوام شدید متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فارمی مرغی اور مچھلی کے نرخ مقرر کیے جائیں اور قیمتوں پر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مناسب قیمتوں پر پروٹین اور دیگر ضروری اشیاء میسر آسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button