سوہاوہ: حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

سوہاوہ: سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے، کھیلوں کے ذریعے سے ہی نوجوانوں کو بے راہ روی سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ وہ اپنے ضلع، صوبے اوروطن کا نام روشن کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہاوہ فٹ بال سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزراسسٹنٹ کمشنرفضائل مدثر اور تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجر بھی موجود تھے۔ تحصیل سوہاوہ کی فٹ بال ٹیموں کے مابین فٹ بال سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے میچز کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔

تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق گجرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے نوجوانوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کے لئے فٹبال سپورٹس فیسٹول کاانعقاد کروایا ہے تاکہ شہروں دیہاتوں اور قصبوں میں چھپے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لایا جائے اور اچھے ہونہار کھلاڑیوں کو ضلع ، ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں متعارف کروایا جائے۔ کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان کھیلوں کی جانب راغب ہونگے جس سے بے راہ روی سے دور رہ کر صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال فائنل میں منتخب ممبران قومی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اول ، دوم آنے والی ٹیموں کی مالی معاونت کریں گے تاکہ نوجوانوں میں مقابلے کارجہاں پیدا ہو اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button