سٹار اسلامک سکول بڑاگواہ میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: سٹار اسلامک سکول بڑاگواہ میں دوسری سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کی نجی مارکی میں سٹار اسلامک سکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی یحییٰ عبدالعزیز ڈائریکٹر دارارقم سکول جہلم اور سماجی شخصیت راجہ عبیداللہ تھے۔ اس موقع پر حافظ سعید ریاض، محمد رضوان، ڈاکٹر اسد کیانی، راجہ شیراز کیانی، راجہ عامر کیانی، ڈاکٹر نصرت کیانی، راجہ قیصر کیانی، شکیل کھٹانہ سمیت بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

طلبہ و طالبات نے ویلکم سانگ، پاک فوج، حجاب سمیت مختلف ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مہمانوں نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ راجہ عبیداللہ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یحییٰ عبدالعزیز نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے، والدین اور بچے عبادات میں مصروف رہیں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر آخرت کے امتحان میں بھی کامیابی حاصل کریں۔

ہیڈمسٹریس عمرانہ کوثر نے تمام والدین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دو روز بعد نئی کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے سکول کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح بچوں نے آج کی تقریب میں شاندار پرفارمنس دی، اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی اعلیٰ معیار برقرار رکھا جا رہا ہے اور سکول میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر والدین اور معزز مہمانوں نے سکول کی کارکردگی کو سراہا اور بچوں کے تعلیمی معیار کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button