پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے ، ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1 اعشاریہ 86 ڈالر سستا ہوکر 107 اعشاریہ 16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4 اعشاریہ 30 ڈالر کمی کے بعد 104 اعشاریہ 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کاامکان ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2023 تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12 اعشاریہ 084 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 13 اعشاریہ 083 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا،مارچ 2024 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1 اعشاریہ 506 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1 اعشاریہ 206 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1 اعشاریہ 246 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

Exit mobile version