نیشنل بینک ریجنل آفس میں پروموشن کی پروقار تقریب، افسران کی محنت و صلاحیتوں کا اعتراف

5

جہلم: نیشنل بینک ریجنل آفس جہلم میں سادہ مگر پروقار اور خوشگوار ماحول میں پروموشن کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

تقریب کی صدارت مسعود یاسین، جنرل منیجر بزنس نارتھ کلسٹر نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ عامر محمود، ریجنل ہیڈ، عطاء المحسن طاہر، ریجنل آپریشنز چیف اور ریجنل مینجمنٹ ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میرپور سے خصوصی طور پر تشریف لانے والی معزز شخصیت ناہید یوسف، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ و ریجنل ہیڈ میرپور نے بھی شرکت کر کے تقریب کو وقار بخشا۔

تقریب کے دوران ترقی پانے والے افسران کو پروموشن لیٹرز اور پھولوں کے خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے، جس پر شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادارے کی ترقی محنت کش، دیانت دار اور باصلاحیت افسران کی مرہونِ منت ہوتی ہے، اور اس نوعیت کی تقریبات ملازمین کے حوصلے بلند کرنے اور انہیں مزید محنت پر آمادہ کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

ترقی پانے والے افسران میں سروش جاوید کیانی، وائس پریزیڈنٹ، منیجر نیشنل بینک سول لائنز جہلم برانچ؛ خرم آفتاب، اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ، منیجر چوآسیدن شاہ برانچ؛ جمشید افضل، اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ، منیجر پوران برانچ؛ محمد فاروق، آفیسر گریڈ I، منیجر کھیوڑہ برانچ؛ شعیب امجد شائق، آفیسر گریڈ I، ریجنل منیجر آپریشنز، ریجنل آفس جہلم؛ شفقت امیر، آفیسر گریڈ I، منیجر نورپور سیٹھی، چکوال؛ غلام مصطفیٰ، آپریشنز منیجر، مین برانچ چکوال؛ اور شرجیل جمیل ڈار، آفیسر گریڈ II، ریجنل آئی ٹی آفیسر شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے ترقی پانے والے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور محنت سے نیشنل بینک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تقریب خوشگوار ماحول اور یادگار لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Exit mobile version